حجاب کے حق میں 17سالہ لڑکے کی پولیس سے تکرار

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف کالج کا 17 سال کا طالب علم میدان میں آگیا اورپولیس سے الجھ پڑا۔کرناٹک میں طالبات کے حجاب لینے پرعائد پابندی پربھارت کی مشہور و معروف شخصیات توخاموش ہیں لیکن مقامی کالج کا ایک 17 سالہ طالب علم حجاب کے حق میں پولیس اہلکاروں سے الجھ گیا۔بھارتی میڈیا پرنشرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 17 سال کا طالب علم پولیس اہلکاروں کوکہہ رہا ہے کہ طالبات کوحجاب کے ساتھ کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔اپنے دوستوں کے ساتھ موجود لڑکے نے پولیس والوں سے سوال کیا کہ باحجاب طالبات کسی کا کیا بگاڑ سکتی ہیں۔ ان کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے اورکلاسز لینے کی اجازت دی جائے۔پولیس اہلکارجواب میں لڑکے سے غصے سے بات کرتے اوراسے کالج کے گیٹ کے سامنے سے ہٹاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر