پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنےکا موقع ہے، بل گیٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ‘بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن’ کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں، پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنےکا موقع ہے۔بل گیٹس نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور قومی ٹاسک فورس برائےانسداد پولیو کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت کو سراہتے ہوئےکہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیوکےخلاف جنگ میں متحرک رہے ہیں۔وزیراعظم نےکہا کہ عالمی دنیا کوانسانی بحران کے شکار 40 ملین افغانوں کی مدد کرنی چاہیے۔اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کےخاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور عزم متاثر کن ہے، ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں۔بل گیٹس نےکہا کہ پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنےکا موقع ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کے انسداد پولیو کے اقدامات حیران کن ہیں، موجودہ مرحلہ آخری اور مشکل ہے، تاہم جہد مسلسل سے پاکستان پولیو کے خاتمے کی تاریخی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر