کسی صورت ویکسین نہیں لگوائونگا، چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے، عاعالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے صاف انکار کر دیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز)عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا ہے کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے۔نوواک جوکوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ویکسی نیشن کے خلاف نہیں رہا لیکن میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ جوکووچ سے جب سوال کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے کےاپنے مؤقف پر ڈٹے رہے تو کیا آپ ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟ٹینس اسٹار نے جواب میں کہا کہ ‘یہی وہ قربانی ہے جو میں ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسینیشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ عالمی سطح پر ہر کوئی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔یاد رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکے تھے، انہیں ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر