حکومت اور وزیروں پر تنقید کرنیوالے معروف صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا گیا، پیپلزپارٹی رہنمائو ں کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ۔ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرلیا ۔ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی جس پرایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیا ۔پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان محسن بیگ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مارا تھا محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے۔

جبکہ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ایک آمرانہ اقدام ہے۔حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔نئیر بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ سینیئر صحافی محسن بیگ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی خاتون رہنمانفیسہ شاہ نے بھی سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی اورکہا کہ ریاست مدینہ کے درس دینے والے حکمران تنقید اور فیصلوں سے اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ریاست مدینہ میں اس طرح کے فیصلوں کی کوئی مثال ملتی ہے؟۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے محسن بیگ کو گرفتار کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی انکے فیصلوں سے اختلاف کرے گا تو جیل جائے گا۔خان صاحب کسی کو جیل بھیج کر اپنے عوام دشمن فیصلے عوام پر مسلط نہیں کر سکتے۔پوری عوام اس وقت وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے خان صاحب کس کس کی آواز کو دبائیں گے؟۔حکومت اس طرح کے فیصلوں سے گریز کرے اور محسن بیگ کو فوری رہا کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر