سعودیہ کی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی امریکی کوششوں کی حمایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی گئی اور مکمل تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر سعودی سرزمین کے دفاع کے تعاون پر بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا۔سعودی کابینہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سعودی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کے عزم کے اظہار کی بھی تعریف کی۔کابینہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا عزم دونوں ممالک اور خطے میں استحکام کی مشترکہ کوششوں کو مزید وسعت دے گا۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر