واٹس ایپ اسٹیٹس نے خاتون کی جان لے لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگائے جانے پر دو دوستوں کے گھر والوں کے درمیان تنازع ہوا جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ طالبہ پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جو اس کے 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا۔واٹس ایپ پر دل بھیجنے والوں کولاکھوں کا جرمانہ اور سزا ہوگی نوجوان اپنے بھائی، بہن اور ماں کے ہمراہ پریتی کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس شدید نوعیت کے جھگڑے پر پریتی کی 48 سالہ ماں کو پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران وفات پاگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن موت کی وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ثابت ہوئیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر