روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا: پینٹا گون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی محکمۂ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی John Kirby نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔امریکی محکمۂ خا رجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کا واضح اشارہ دیکھنے میں نہیں آیا، روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی گئی۔ادھر اس صورتِ حال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیرِاعظم بورس جونسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان یوکرین کے معاملے پر سفارت کاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے روسی صدر پیوٹن سے جارحانہ اقدامات سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دوسری جانب فوجی ماہرین کہتے ہیں کہ بیلا روس اور کرائمیا کے راستے روس کی سوا لاکھ فوج یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے، اس صورت میں روس نواز شخص کو اقتدار پر بٹھا دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر