حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عُرس پر فرانس میں تقریب

فرانس(نیشنل ٹائمز) : دنیائے اسلام کے مشہور صوفی بزرگ حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز رحمتہ اللّہ علیہ کے اجمیر شریف (بھارت) میں سالانہ عرس کی تقریبات میں عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے گزشتہ رات کریشی صوبہ فرانس میں خان غلام مرتضیٰ کی رہائش گاہ پر انتہائی ادب و احترام کے ساتھ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت لندن سے تشریف لائے ہوئے صاحبزادہ محمد جاوید نسیم اشرفی نے کی۔ اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر ضرور دیا کہ بزرگان دین کے دی گئی راہنمائی اس استفادہ حاصل کریں ہر سال عرس منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے اقوال اور دین اسلام کے لئے خدمات کو فروغ دیا جائے۔ مہمان خصوصی صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواجہ غریب نواز کی طرزِ زندگی اپنانی چاہیے، انہوں نے بلا تفریق مذہب، فرقہ و قومیت انسانیت سے پیار کیا اور ان کی مثالی عملی زندگی اور کردار سے متاثر ہو کر لوگ آپ کی طرف راغب ہوئے۔اس موقع پر اپنے اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، ڈاکٹر کمال شاہ نے عالم کے امن اور بالخصوص پاکستان اور فرانس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی د عائیں کی اور حاضرین پر زور دیا کہ آپ روزگار کے لیے فرانس میں مقیم ہیں اس لیے آپ کو اپنے اپنے آبائی ملک کے ساتھ ساتھ اسی طرح فرانس کے امن، سلامتی کے لیے بھی کوشش و دعائیں کرنی چاہیے۔ اس موقع پر بھارت خواجہ غریب نواز کے دربار کے لیے بھجوائے جانے والی چادر بھی حاضرین کی عقیدت کے لیے دیکھائی گئی جو تقریب کے میزبان خان غلام مرتضیٰ کی اہلیہ نے خود تیار کی۔تقریب میں معرعف کاروباری و سماجی شحصیت محمد افر اسیاب نے بمعہ ساتھیوں شرکت کی آخر میں خواتین و حضرات کے لیے پُر تکلف عشائیہ کا انتظام کیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر