جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں 20 سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے گھبراتے نہیں کیوں کہ ان کی سخت تربیت کی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں ان کو شجاعت حسین کی صحت کا خیال آگیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت حسین کی صحت یاد آگئی، وہ 20، 20 سال بعد اپنے ایم این ایز کی فوتگیوں پر بھی جا رہے ہیں، چودھری خاندان پر پورا اعتماد ہے، مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا ہے، لیکن ہمارے ملک میں ڈیمز نہیں بنے، لیکن بدقسمتی سے ہم نے ماضی میں زیادہ ڈیمز نہیں بنائے جس کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو بجلی پر بھی اثر ہوتا ہے، جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، پن بجلی سے خرچہ بھی کم ہوتا ہے اور کائمنٹ چینج کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں، طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آ ج مسائل کا سامنا ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے چلنے کا سوچا ہے، ہم نے اب تک صرف 2 بڑے ڈیم بنائے، تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے، بلوچستان اور پنجاب کی زمینیں ذرخیز ہیں لیکن پانی کی کمی کا سامنا ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے، ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم بہت اچھی سائیڈ پر ہے، کالا باغ پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا،ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے، سندھ کو مطمن کرنا ہوگا کہ کالا باغ ڈیم سے ان کو فائدہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر