امر اور سلمان نعرۂ تکبیر بلند کرنیوالی طالبہ کو 3 کروڑ روپے دیں گے؟

ممبئی (نیشنل ٹائمز) : انٹرنیٹ پر خبریں زیر گردش ہیں کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے خلاف ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے والی ’بہادر‘ لڑکی مسکان خان کو کروڑوں روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبریں گیارہ فروری زیر گردش تھیں کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور دبنگ خان نے مسکان خان کو تین کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کر کے دونوں اداکاروں کے اقدام کی تعریف بھی کی جبکہ ان پوسٹوں پر یقین کرنے والے بھارتی صارفین نے سلمان اور عامر خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا تھا۔اس حوالے سے بھارت میں تحقیقاتی صحافت کرنے والے صحافیوں نےجب بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں نے مسکان خان کی مالی معاونت کا کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دونوں اداکاروں نے کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق اب تک کوئی بیان یا سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی، جس سے تین کروڑ روپے دینے والی بات خود بہ خود جھوٹ ثابت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد بار صارفین نے بغیر کسی تصدیق کے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر یقین کرتے ہوئے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کیا ہے، چند روز قبل ہی شاہ رخ خان کے لتا منگیشکر کے جنازے پر تھوک پھینکنے کا واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر