رجب اردگان نے مہنگائی کے ستائے ترک عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

استنبول(نیشنل ٹائمز) : ترکی میں مہنگائی اور شہریوں کی گرتی معیار زندگی کیخلاف عوامی مظاہروں کے دوران صدر رجب طیب اردگان نے اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردگان نے اپنے بیان میں کہا کہ بنیادی اشیائے خوردونوش پر لاگو ٹیکس 8 فیصد سے 1 فیصد کردیا گیا ہے۔ صدر کی جانب سے یہ فیصلہ ترکی کے سرکاری اخبار میں شائع ہوگا جبکہ اس فیصلے کا نفاذ پیر سے ہوگا۔ٹیکس میں کمی کے علاوہ اردگان نے اشیائے خوردونوش کی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امید کرتی ہے کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی لائیں گی کیونکہ کھانے پینے کی چیزیں ہی مہنگائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ترک صدر کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ قوم مہنگائی تلے کُچلی جائے، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔جنوری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں مہنگائی کی شرح میں 48 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ آزاد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ شرح 115 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔دوسری جانب ترک حکومت کے ناقدین کا موقف ہے کہ ترکی میں مہنگائی کی وجہ اردگان کا سود کی شرح میں کمی کا فیصلہ ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر