یاد رکھنا ! ایک دن باحجاب لڑکی ہی بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسد الدین اویسی

کانپور (نیشنل ٹائمز) : بھارت میں مسلم سیاست دان اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری بات یاد رکھنا کہ ایک نہ ایک دن باحجاب لڑکی ہی بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو ان شااللہ، اگر وہ یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ابا امی میں حجاب پہنوں گی، تو ابا امی پہلے بولیں گے بیٹا پہن، تجھے کون روکتا ہے، ہم دیکھیں گے۔اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ حجاب پہنیں گے، نقاب پہنیں گے، کالج بھی جائیں گے۔ ساتھ ہی کلکٹر بھی بنیں گے، ڈاکٹر بھی بنیں گے اور بزنس مین بھی کانپور کے عوام تم یاد رکھنا میں زندہ رہوں یا نہ رہوں، دیکھنا ایک دن اس ملک میں ایک بچی حجاب پہن کر وزیر اعظم بھی بنے گی۔حجاب پر پابندی کے معاملے پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے کی پاداش میں پولیس نے اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کئی عہدیداران کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے عہدیداران کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی پابندی کے خلاف گجرات کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی تیاری کر رہے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کالج کی ایک باحجاب طلبہ نے ہندو انتہا پسند طلبا کے جتھوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کیا تھا جس پر دنیا بھر میں مسکان کو سراہا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر