ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت؛ وزیراعظم کی ہدایت پر 15 مرکزی ملزمان سمیت 85 گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی تحصیل میاں چنوں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مستقل جتھوں کے خلاف بھرپور قانونی کی جائےگی، اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔دوسری جانب میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ منور گجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی آر او ٹو ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کے قتل میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ریڈ جاری کردیا ہے۔15 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد گرفتاربعد ازاں پولیس نے 15 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد کو حراست میں لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مرکزی ملزمان کی شناخت محمد یعقوب، کاشف، محمد ریاض اور ثقلی، محمد شان، آصف، ندیم، قیصر نذیر، اور عبد الغنی، محمد اسلم، محمد عامر، اعجاز، محبوب الرحمن، محمد بلال اور علی شیر کے ناموں سے ہوئی۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری اسلم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سارے آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔پولیس ترجمان نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے تمام شرپسند عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر