ہر 4 روز بعد ایونٹ میں شریک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر چار روز بعد ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہر 4 روز بعد کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ ٹورنامنٹ کے آخر تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ کے پلیئرز کے پی سی آر سیمپل لے لئے گئے جن کے نتائج صبح تک متوقع ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد احمد نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر