وزیراعظم نے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریوں کی مناسبت سے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہزادہ چارلس سے لندن میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا جس میں شہزادہ چارلس کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔زلفی بخاری نے کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں، پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں، ہم امید کرتے ہیں رواں سال آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، دورہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔شہزادہ چارلس نے دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے افغانستان سے برطانوی شہریوں اور سفارتی عملے کے محفوظ انخلاء پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔پرنس آف ویلز نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پر پاکستان کے مثبت کردار کو پذیرائی ملی ہے۔یاد رہے کہ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر