بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت پھرمستردکردی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی فوری سماعت کی مسلمان طالبہ کی درخواست ایک بارپھر مسترد کردی۔مودی سرکار میں بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوانتہاپسندوں کے رنگ میں رنگ گئی۔ باحجاب مسلمان طالبات کوبھارت کی سب سے بڑی عدالت سے بھی انصاف نہ مل سکا۔بھارتی سپریم کورٹ نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی فوری سماعت کی درخواست ایک بارپھرمسترد کردی۔سپریم کورٹ نے مسلمان طالبہ کی حجاب پرپابندی کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست پرکہا کہ حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی کوئی جلدی نہیں۔ اس معاملے کوقومی سطح پرنہ پھیلایا جائے۔ مناسب وقت آئے گا تو مداخلت کریں گے۔کرناٹک کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف کیس میں کرناٹک کی ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف درخواست دائرکی تھی اورحجاب پرپابندی کیس کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔بھارت کی سپریم کورٹ پہلے بھی مسلمان طالبات کی حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔دوسری جانب بھارت کے مختلف شہروں میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج جاری ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والی متعدد خواتین کوگرفتارکرلیا گیا۔

 



  تازہ ترین   
نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیراعظم
تجارتی جہازوں پر حملے قابل مذمت، بحری اتحاد کے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم پیغام پہنچایا
اسحاق ڈار کی بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب، سرکاری نتیجہ جاری
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر