جاپانی وزیراعظم ایران کے جوہری سمجھوتے پر تمام فریقوں کی جلد واپسی کیلئے پُرامید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2015ء کے ایران کے جوہری سمجھوتے پر تمام فریقوں کی جلد واپسی کیلئے پُرامید ہیں۔جناب کشیدا نے بدھ کے روز جناب رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر تقریباً آدھے گھنٹے گفتگو کی۔ یہ جناب کشیدا کے گزشتہ اکتوبر میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی صدر کے ساتھ پہلی بات چیت تھی۔جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے امریکا اور ایران کے مابین منگل کے روز بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذکورہ سمجھوتے سے یکطرفہ طور 2018ء میں دستبرداری کے بعد امریکا اور ایران، یورپی یونین کی ثالثی میں مذاکرات کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔ امریکی دستبرداری کے بعد سے ایران نے اپنی جوہری ترقی کی رفتار بڑھا دی ہے۔وزیراعظم کشیدا نے زور دیا کہ جاپان نے تسلسل سے 2015ء کے سمجھوتے کی حمایت کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے یمن میں خانہ جنگی سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر