انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ہوگئی

کراچی: (نیشنل ٹائمز)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.10روپے سے گھٹ کر174.87 روپے اور قیمت فروخت 175.20روپے سے گھٹ کر174.95روپے پر آ گئی۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 175.80روپے سے بڑھ کر176.30روپے اور قیمت فروخت176.30روپے سے بڑھ کر176.80روپے پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202روپے ہوگئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237روپے سے بڑھ کر237.50روپے اور قیمت فروخت239روپے سے برھ کر240روپے ہو گئی ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر