بلاول داماد بننا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں، نادیہ خان

کراچی(نیشنل ٹائمز): مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اگر بلاول ان کے داماد بننا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔نادیہ خان حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ ’’جشن کرکٹ‘‘ شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔میزبان نے نادیہ خان سے سوال پوچھا کیا عمران خان ملک کی واحد اور آخری امید ہیں؟ اس سوال کا جواب نادیہ خان نے ’ہاں‘ میں دیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔نادیہ خان نے کہا مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے۔ میزبان نے نادیہ سے سوال پوچھا اگر بلاول آپ کے داماد بننا چاہیں تو آپ خوشی خوشی قبول کریں گی؟اس سوال پر پہلے تو نادیہ خان حیران رہ گئیں پھر کہا یہ کیسا سوال ہے۔ بعد ازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کیوں نہیں۔ لیکن خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کا فیصلہ کریں۔میزبان نے نادیہ خان سے ان کے اور شرمیلا فاروقی کے درمیان اختلافات اور ہرجانے کے نوٹس کے بارے میں سوال کیا۔ آپ اپنے مداحوں کو کہنا چاہیں گی کہ مداح بھروسہ رکھیں 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے؟ نادیہ خان نے کہا جی بالکل 50 کروڑ آئیں گے۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان پر ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے 5 کروڑ ہرجانے کا کیس کیا ہوا ہے جس کے جواب میں نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا کہا ہے۔نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے بارے میں مزید کہا انہیں نہیں لگتا کہ شرمیلا فاروقی جیسی باہمت اور نڈر خواتین کا سیاست میں آنا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر