ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے، کمل ہاسن

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بھارت کے سینئر اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس کے قیام کا مطالبہ کردیا۔بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ’روشن خیال فورس‘ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمل ہاسن نے کہا کہ ایک معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، ریاست تامل ناڈو میں روشن خیال فورس نہ صرف ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی بلکہ ہم لوگوں کی سوچ بھی بھی تبدیل کریں گے۔دوسری جانب ریاست کرناٹک کے کالج میں مسکان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھارتی اداکاراؤں نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسکان کے حق میں بیان دیتے اس واقعے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح مردوں کے ایک گروہ نے عورت کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، شالوں کو ہتھیار بنا کر خود کو مظلوم اور ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا‘۔اداکارہ سوریا سمیت دیگر نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بھارت کے لیے شرمناک قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبہ مسکان کو کالج میں داخل ہونے کے بعد انتہا پسندوں نے ہراساں کیا تاکہ وہ خوفزدہ ہو جائے مگر طالبہ نے ڈٹ کر انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا اور جواب میں اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر