دبئی میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پرفیس وصولی کا اعلان

دبئی(نیشنل ٹائمز)امارت دبئی نے پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والوں پراب فیس (جرمانہ)عائدکرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ماحولیاتی خدشات کے پیش نظردبئی میں ان کا استعمال دوسال میں بالکل غیرقانونی قراردے دیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے زیرِانتظام دبئی میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ پلاسٹک تھیلے کے استعمال پر25 فل چھ سینٹ جرمانے کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہوگا۔حکومت نے کہا کہ پائیداری اب عالمی سطح پر ایک ناگزیرامربن چکی ہے۔اس کو معاشرے کے طرزِعمل کو اس طرح تبدیل کرکے تقویت دی جاسکتی ہے کہ جس سے افراد کے ماحولیاتی اثرات کوکم سے کم کیا جاسکے۔حکومت نے کہا کہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ضروری ہے کیونکہ امارت میں اونٹ اور کچھوے دونوں پلاسٹک کھانے سے مرچکے ہیں۔واضح رہے کہ فلک بوس عمارتوں میں گھرے دبئی شہر میں پہلے ہی کچھ گروسری اسٹورزعوام کو خریداری کے لیے دوبارہ قابلِ استعمال تھیلے ساتھ لانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر