ارطغرل غازی کی ”گوکچہ خاتون“کے شوہر کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

استنبول (نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اختتام پذیر ہوجانے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں ‘گوکچہ خاتون’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجو کیراتلی کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔بورجو کیراتلی نے گزشتہ برس فروری میں دیرینہ دوست اور پہلے شوہر رہنے والے گلوکار سنان اکسل سے دوسری بار شادی کی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان شادی کے ایک سال بعد اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ترک خبر رساں ادارے ‘حریت’نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ گلوکار و اداکار سنان اکسل نے استنبول کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔گلوکار نے طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان شوہر اور بیوی والے معاملے نہیں رہے، اس لیے اب وہ طلاق کے خواہاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق گلوکار سنان اکسل نے عدالت سے طلاق کی دیگر وجوہات خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی۔سنان اکسل کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد استنبول کی مقامی عدالت نے دونوں کے درمیان کشیدہ معاملات کی تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر