گورنر اسٹیٹ بینک سمیت ملازمین کو نیب، ایف آئی اے کی انکوائریز سے چھوٹ دینے کی تجویز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ 2021 کا مسودہ سامنے آگیا، مسودے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک سمیت ملازمین کو نیب، ایف آئی اے کی انکوائریز سے چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔مسودے کے مطابق اسٹیٹ بینک کےتمام ملازمین کو سرکاری ملازمین کے قوانین سے چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام قانونی کارروائیوں سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔مسودے کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی قانونی کارروائیوں سےچھوٹ کی تجویز دی گئی۔مسودے کے مطابق بظاہر بدنیتی کی بنیاد پر بینک کے کسی ملازم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہ کرنےکی سفارش کی گئی۔مسودے میں سابق گورنر، ڈپٹی گورنرز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تمام انکوائریز سے چھوٹ دینے کی تجویزدی گئی، صدر مملکت کو حکومت کی سفارش پر گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی۔مسودہ میں اسٹیٹ بینک میں تین ڈپٹی گورنرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک وزیر خزانہ کی مشاورت سے ڈپٹی گورنر کے نام تجویز کریں گے۔مسودے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت تین سال کی بجائے 5 سال کرنے کی تجویزدی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے دوسری ٹرم بھی 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی، جبکہ ڈپٹی گورنرز کی مدت بھی 3 کی بجائے 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مسودے میں ڈپٹی گورنرز کی بھی دوسری ٹرم پانچ سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، صدر مملکت عدالتی فیصلے کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکیں گے۔مسودے میں اسٹیٹ بینک کے مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ کو مکمل رابطہ رکھنے کی تجویز دی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ تمام اہم امور پر ایک دوسرے کو آگاہ رکھیں گے۔مسودے میں اسٹیٹ بینک میں ایگزیکٹو کمیٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ایگزیکٹو کمیٹی گورنر، ڈپٹی گورنرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران پر مشتمل ہوگی، ایگزیکٹو کمیٹی میں گورنر اور ڈپٹی گورنر کو ووٹ کا حق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔مسودے کے مطابق بورڈ کو آڈٹ کمیٹی کی تقرری کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے، آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر بینک کے ملازم کو چیف انٹرنل آڈیٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مسودے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹرز کو مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کی تجویز دی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کے سامنے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کی سفارش دی گئی، پارلیمنٹ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی ملازم کو طلب کرنے کی مجاز ہوگی۔مسودے میں حکومت کو کوئی قرضہ جاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی، اسٹیٹ بینک کا بنیادی مقصد مقامی سطح پر قیمتوں کو مستحکم کرنا ہوگا، اسٹیٹ بینک کا دوسرا مقصد معاشی استحکام پیدا کرنا ہوگا، اسٹیٹ بینک حکومتی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کرے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر