کریش لینڈنگ کیوں کی ؟ بھارت میں پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کونقصان پہنچنے پر پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیارائیرپورٹ پرکریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے پائلٹ ماجد اخترکو85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا۔بھاری بل وصول ہونے پرناراض پائلٹ ماجد اخترکا کہنا تھا کہ انہیں رن وے پرموجود رکاوٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا۔ماجد اخترنے اپنے کوپائلٹ کے ساتھ کورونا کی وبا میں کورونا مریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے اورکورونا سے متعلق دوائیں مختلف شہروں میں پہنچانے کے آُپریشن میں حصہ لیا تھا اوروہ گوالیار بھی کورونا سے متعلق دوائیں اورمریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے لے کرپہنچے تھے۔مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے ماجد اخترکوجاری چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کریش لینڈنگ کی وجہ سے 60 کروڑ کا طیارہ اسکریپ میں تبدیل ہوگیا جبکہ رن وے کی مرمت اوردیگراخراجات بھی برداشت کرنے پڑے اس لئے پائلٹ 85 کروڑروپے ادا کرے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر