سمیں بند ؟پاکستان کی سب سے بڑی موبائل سِم کمپنی پاکستان سے ختم ، کمپنی کے سی ای او نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اس وقت پاکستان میں چار بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں جاز ، یو فون ، ٹیلی نار اور زونگ شامل ہیں جن میں سے یو فون پی ٹی سی ایل کی ملکیت ہے جبکہ ٹیلی نار کمپنی ناروے کی ہے تاہم اب ایک بڑی کمپنی نے بڑا اعلان کر کے صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال یا ہے۔ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے پاکستانی مارکیٹ سے انخلا اور کسی دوسری کمپنی کے ساتھ ممکنہ انضمام کی تصدیق کردی۔کے مطابق ٹیلی نار کی پاکستانی مارکیٹ سے رخصتی کچھ عرصے سے متوقع تھی، اب یہ کسی دوسری کمپنی کے ساتھ انضمام کی خواہش مند ہے۔اس بات کی تصدیق خود ٹیلی نار گروپ کے سی ای اوسگوے بریکے نے کردی ہے۔ ٹیلی نار اس وقت دنیا بھر کی9 مارکیٹوں میں کام کررہی ہے جبکہ حال ہی میں یہ میانمار کی مارکیٹ سے نکل گئی ہے۔ کمپنی نے تھائی لینڈ میں اپنے ٹیلی کام یونٹ کے ایک مقامی کمپنی کے ساتھ انضمام کا بھی اعلان کردیا ہے، یہ ڈیل8.6ارب ڈالر میں طے پائی ہے۔ اگرچہ ٹیلی نار کا پاکستان سے چلے جانا گزشتہ کچھ عرصے سے متوقع تھا، پھر بھی اس کی تصدیق نے بہت سے لوگوں کو حیران بھی کیا۔ٹیلی نار کےانضمام کی توقع اس کی سروسز کے روبہ زوال معیار کے باعث بھی کی جارہی تھی۔اس کے علاوہ گزشتہ سال سے تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا اور متعدد ملازمین بہتر مستقبل کیلیے کمپنی چھوڑگئے۔کمپنی کی جانب سے فنانس ڈپارٹمنٹ کو غیرضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی نار نے حال ہی میں کئی پرانے ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس اور چھ ماہ کی پیشگی تنخواہ کے ساتھ ملازمت سے نکالا بھی ہے۔پی ٹی اے کے کوالٹی آف سروسز سروے سے بھی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جاز اور زونگ کے مابین سروس کے معیارکے حوالے سے کڑا مقابلہ ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر