اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی صاحبزادہ جہانگیر نے لندن میں پارٹی کی ممبرشپ فیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کو پارٹی انتخابات میں ووٹ خریدنے پڑتے ہیں، پی ٹی آئی میں 85 فیصد سےزائد لوگوں کاتعلق پارٹی سے نہیں ہے۔صدر پی ٹی آئی برطانیہ رانا عبدالستار نے کہا کہ اوورسیز کا ووٹ چاہتے ہیں تو ان کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کےتمام فنڈز پاکستان چلے جاتے ہیں،یہاں سب کچھ اپنی جیب سے کرنا پڑتا ہے۔
لندن: پارٹی کی ممبرشپ فیس ختم کریں،صاحبزادہ جہانگیر



