یوکرین نے روس کیجانب سے جلد حملہ کیے جانے کا امریکی حکام کا دعویٰ مسترد کردیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)یوکرین نے روس کیجانب سے جلد حملہ کیے جانے کا امریکی حکام کا دعویٰ مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی پیشن گوئیوں اور دعوؤں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج یوکرین کے پاس ایک مضبوط فوج، بے مثال بین الاقوامی حمایت اور عوام کا اپنے ملک پر اعتماد ہے، اس لیے دشمن کو ہم سے ڈرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھاکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار وں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سامان جمع کررہا ہے اور جس رفتار سے مزيد روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہيں، فروری کے وسط تک ڈيڑھ لاکھ فوجی يوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے ہيں۔تاہم یوکرین نے روس کیجانب سے ملک پر حملے کے امریکی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر