اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)طالبان حکومت کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک افغانستان اور پاکستان سے پولیو وباء کا خاتمہ کر دیں گے۔طالبان وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی طالبان حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر قلندر عباد نے کہا کہ طالبان حکومت افغانستان اور پاکستان میں پولیو وباء کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان حکومت پولیو اور کورونا وائرس جیسی وباؤں کے لیے عالمی حکمتِ عملی کے ساتھ چلنے کو تیار ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک افغانستان اور پاکستان سے پولیو وباء کا خاتمہ کر دیں گے۔
اس سال کے آخر تک افغانستان و پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کردیں گے، طالبان وزیر صحت



