صدر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں، جبکہ 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی۔آرڈیننس کے تحت کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اسی طرح ترمیمی آرڈیننس کے مطابق فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی۔ترمیمی آرڈیننس کے مطابق فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر