افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ، فوج کے 5 جوان شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کی ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ سے 5 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں نے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کا مناسب انداز میں جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دے کر بتایا کہ افغانستان میں اپنے ہی فوجیوں کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ لانس نائیک عجب نور، 22 سالہ سپاہی ضیا اللہ خان، 23 سالہ سپاہی ناہید اقبال، 23 سالہ سپاہی سمیر اللہ خان اور 27 سالہ سپاہی ساجد علی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں اورپاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔اعلامیے میں عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے موجود ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر