وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں ازبک صدر سے ملاقات

اسلام آباد / بیجنگ(نیشنل ٹائمز): وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ازبک صدر سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا، اور دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو فعال کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت اور سیاحت کے فروغ کے لیےبراہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت اور عوامی رابطے بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور اور علاقائی امن و استحکام کےلیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تعلیم، ثقافت اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جب کہ دونوں رہنماوں نےعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر