راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اہلیہ شلپا کے نام کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور کچھ عرصہ قبل غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیدار اہلیہ کے نام کر دی۔راج کندرا کو گزشتہ برس غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں راج کندرا کو ممبئی کی مقامی عدالت نے 2 ماہ جیل میں رہنے کے بعد 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ راج کندرا نے اپنی 38 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کی جائیداد کو اہلیہ شلپا شیٹی کے نام پر منتقل کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا کے نام منتقل کی گئی جائیداد میں پانچ فلیٹ پر مشتمل عمارت کی پہلی منزل اور جوہو میں واقع سمندر رخ بنگلا شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق شلپا کی جانب سے بھی جائیداد منتقلی کا دستاویزی معاوضہ ایک کروڑ 90 لاکھ بھارتی روپے ادا کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر