حرا مانی بار بار رونے دھونے والے کردار ہی کیوں کرتی ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی معروف اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر ڈرامے میں رونے دھونے والے کرداروں کی آفرز کو کیوں قبول کر لیتی ہیں۔گزشتہ دنوں حرامانی نے نشر ہونے والے نئے ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ منیب بٹ اور نئی ابھرتی اداکارہ عائزہ اعوان کے ساتھ مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران حرا مانی سمیت ہر فنکار نے متعدد دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔شو کے دوران اداکارہ عائزہ اعوان کا بتانا تھا کہ ’اُنہیں اس ڈرامے کے دوران پہنے گئے کپڑے بالکل پسند نہیں آئے تھے۔‘اداکار منیب بٹ کا حرا مانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’حرا مانی بھی سیٹ پر تاخیر سے آتی ہیں اور جب وجہ پوچھی جائے تو وہ سارا ملبہ اپنے بچوں پر ڈال دیتی ہیں کہ مزمل کھانا نہیں کھا رہا تھا یا کسی کو کوئی مسئلہ ہو گیا تھا۔‘ٹ سے متعلق شو کی میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حرا مانی اور عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ ’منیب بٹ بس اپنی اہلیہ ایمن خان سے ڈرتے ہیں۔‘دوسری جانب شو کی میزبان ندا یاسر نے اداکارہ حرا مانی سے سوا ل کیا کہ وہ ہمیشہ ایک جیسے رونے دھونے والے کردار ہی کیوں ادا کرتی رہتی ہیں؟جس کے جواب میں اداکارہ حرا مانی کا معصومیت اور سادگی سے کہنا تھا کہ ’اُنہیں پیسے چاہیے تھے اس لیے اُنہوں نے اس ڈرامے میں بھی رونے دھونے والے کردار کے لیے ہامی بھر لی تھی۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’کیوں کہ اُنہیں اپنے گھر کے بل بھرنے ہوتے ہیں اور بچوں کو سنبھالنا ہوتا ہے تو بس اُنہوں نے اس کردار کے لیے ہاں کر دی تھی۔‘



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر