بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہونے لگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کیے جانے لگے، ایک اور کالج نے حجاب کے ساتھ طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمان طالبات کو کالج کی انتظامیہ نے حجاب پہننے پر اندر داخل نہیں ہونے دیا، طالبات رو رو کر درخواست کرتی رہیں کہ ان کا مستقبل داؤ پر نہ لگایا جائے، لیکن پرنسپل نے ایک نہ سنی۔کرناٹکا میں یہ دوسرا کالج ہے جس نے حجاب پہنی طالبات پر تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، طالبات کو عدالت سے بھی فوری ریلیف نہ مل سکا، ہائی کورٹ نے معاملہ آئندہ منگل تک موخر کردیا۔واضح رہے کہ کرناٹک میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی بھارتی ریاست کے سرکاری کالج میں حجاب پہننے پر مسلمان لڑکیوں کے ایک گروپ کو کلاس روم سے نکال دیا گیا تھا۔گذشتہ ماہ کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں انتظامیہ کی جانب سے مسلمان بچوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دیے جانے پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے اور انہوں نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔سکول کے باہر انتظامیہ اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر