امیتابھ بچن نے اپنا خاندانی گھر فروخت کردیا

دہلی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنا خاندانی گھر 23 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم خاندان کا سب سے پرانا بنگلا تئیس کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دارالحکومت کے گل مہر پارک میں قائم گھر کی ملکیت اب امیتابھ بچن کے خاندان کے پاس نہیں رہی۔ وہ ماضی میں اپنے والد ہری ونش بچن اور والدہ تیجی بچن کے ہمراہ اس بنگلے میں رہا کرتے تھے۔بھارت میں ایک کمپنی کے سربراہ ایونی بدر نے امیتابھ سے یہ پراپرٹی خریدی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی تاجر ایونی بدر کی بچن خاندان سے ہمیشہ سے دوستی رہی ہے اسی بنیاد پر اداکار نے اپنا گھر انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلے کے نئے مالک کا کہنا ہے کہ اس گھر کو گرا کر اپنے طریقے کے مطابق نئے سرے سے تعمیر کرائیں گے کیوں کہ اس کا اسٹرکچر کئی دہائیوں پرانا ہے۔بالی ووڈ پر دہائیوں سے راج کرنے والے امیتابھ بچن کے بھارتی شہر ممبئی میں بھی 5 بنگلے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر