جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی جب کہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے 1983 میں لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ کام کا آغاز کیا اور 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا لیکن ملک میں عدلیہ اور آئینی حکمرانی کی بحالی کے لیے وکلاء اور سول سوسائٹی کی تحریک کے نتیجے میں انہیں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بحال کر دیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر 2 سال خدمات انجام دیں اور 2014 میں انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پرترقی دے دی گئی۔جسٹس عمر عطابندیال 63 سال کی عمر میں 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک ایک سال 6 ماہ اور 25 دن کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔



  تازہ ترین   
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر