چینی صدر کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم کے لیے ہمدردی کا پیغام

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے نوول کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔شی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ جان کر کہ عمران خان کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیاہے، وہ وزیر اعظم سے مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیں گے اور اُن کی جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں۔شی نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چین اس وبا کو مشترکہ طور پر شکست دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔رواں سال چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔پاکستان قریبی برادری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر