کووِڈ 19 اور زکام کی ’مشترکہ ایم آر این اے ویکسین‘ 2023 تک تیار ہوجائے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیمبرج، میساچیوسٹس: امریکی ادویہ ساز ’موڈرنا‘ کے تحت کووِڈ 19 اور زکام کی مشترکہ ویکسین پر کام جاری ہے جو 2023 کے اختتام یا 2024 کے آغاز تک فروخت کےلیے پیش کردی جائے گی۔موڈرنا کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین کی طرح یہ بھی ایم آر این اے ویکسین ہوگی۔ البتہ سال بھر میں اس کی صرف ایک خوراک ہی کافی رہے گی۔واضح رہے کہ اومیکرون ویریئنٹ کے باعث ماہرین کو توقع ہے کہ کووِڈ 19 کی عالمی وبا بہت جلد نزلہ زکام کی طرح مقامی اور موسمی بیماری میں تبدیل ہوجائے گی جو سال میں ایک سے دو مرتبہ ہی شدت اختیار کرے گی۔لہذا، جس طرح موسمی نزلے اور زکام سے بچاؤ کےلیے سالانہ فلو ویکسین دی جاتی ہے، اسی طرز پر مستقبل میں بھی زکام اور کووِڈ 19 سے بچاؤ کی مشترکہ ویکسین دی جاسکے گی۔موڈرنا کے سربراہ اسٹیفان بینسل نے پچھلے سال بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی بہت جلد زکام اور کووِڈ 19 کی مشترکہ ویکسین بنانے کےلیے کام شروع کردے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین صرف ایک خوراک پر مشتمل ہوگی جو بوسٹر ڈوز کی طرح سال میں ایک بار صرف ان ہی لوگوں کو دی جائے گی جو کمزور ہیں اور جنہیں ہر سال ایک خاص موسم میں نزلہ زکام وغیرہ میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔حالیہ ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں اسٹیفان بینسل نے بتایا کہ مذکورہ ویکسین پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2023 کے اختتام تک یا پھر زیادہ سے زیادہ 2024 کے ابتدائی مہینوں تک پیش کردی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موڈرنا وہ پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی ہوگی جو زکام اور کووِڈ 19 کی مشترکہ ویکسین پیش کرے گی، جس کےلیے وہ جدید ترین ’ایم آر این اے‘ ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

 



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر