ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.39 فیصد اضافہ ہوا اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 10.26 فیصد رہی جب کہ دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 اور جنوری 2021 میں 5.7 فیصد تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54.33 فیصد، گھی 47.4 اور دال مسور 41.3 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ پھل 28.35 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیادوں پر سبزیاں اور چکن بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر گندم 2.68 فیصد، گوشت 1.78 پھل 4.11 ، دال مسور 6.13 اور دال چنا 3.37 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پربجلی چارجز 56.20 فیصد بڑھے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ موٹر فیول کی قیمت میں 36.22 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پلاسٹک مصنوعات 11.72 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13.03 فیصد مہنگے ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر