حوثی باغیوں کے میزائلوں کو تباہ کرنے میں متحدہ عرب امارات کی مدد کی، امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کے لیے پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم استعمال کیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائرکرنے کی جوابی کارروائی میں پرزمین سے فضا میں مارکرنے والے پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے۔کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسزکے ساتھ مشترکہ طورپرکی گئی۔پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے وزیردفاع کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اورمل کرکام کررہا ہے۔تمام خطرات کا متحدہ عرب امارات اوراس کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر