ہم جلدی تھک کیوں جاتے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تھکن ایک عام شکایت ہے، جس سے مَرد، عورت، بچّے، بوڑھے یا جوان کسی کو مفر نہیں، خاص طور پر موجودہ تیز رفتار دَور میں یہ ایک بیماری بن چُکی ہے۔ ایک ایسی بیماری، جو کئی بیماریوں کو جنم دینے کی موجب بن سکتی ہے۔ تھکن دراصل ایک کیفیت کا نام ہے، جس میں جسمانی توانائی اور ہمّت جواب دے جاتی ہے۔ تھکاوٹ کے شکار افراد خود کو ذہنی و جسمانی طور پر لاچار محسوس کرتے ہیں۔ یوں سُستی و کاہلی انہیں گھیر لیتی ہے۔ عام تاثر یہی ہے کہ تھکن صرف کام کی زیادتی یا کم زوری کے سبب ہوتی ہے۔ ہر چند کہ بنیادی وجوہ یہی تصوّر کی جاتی ہیں لیکن کئی طبّی، جذباتی اور نفسیاتی محرّکات بھی تھکن کا باعث ثابت ہوسکتے ہیں۔ عام طور پر زیادہ کام کرنے سے تھکن محسوس ہوتی ہے کیونکہ جب ہم اپنی جسمانی توانائی کا زیادہ حصّہ کسی کام پر صرف کرتے ہیں، توخون میں شکر اور آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ دماغ اس صُورتِ حال کو محسوس کرتے ہی جسم کے ہر عضو کو پیغام دیتا ہے کہ شکر اور آکسیجن کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے، لہٰذا مزید توانائی خرچ نہیں کی جاسکتی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر