سعودی عرب میں قیدیوں کی سزا کی مدت خریدنے کا منصوبہ

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں ادارہ جیل خانہ جات کے ترجمان کرنل ڈاکٹر بندر الخرمی نے کہا ہے کہ قیدیوں کی سزا کی باقی ماندہ مدت خریدنے کی ابھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان جیل خانہ جات نے کہا کہ رعایت کا منصوبہ زیر غور ہے تاہم اس پر عمل درآمد کا اعلان نہیں ہوا۔قیدیوں کی سزا میں رعایت کے حوالے سے متعلقہ ادارے معاملات کی نوعیت پر غور کر رہے ہیں۔ حتمی فیصلہ ہوتے ہی متعلقہ سرکاری ذرائع سے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔واضح رہے ٹویٹر پر اس حوالے سے کہا جا رہا تھاکہ اس اقدام کے تحت قیدیوں کی باقی مدت رقم کے عوض خریدی جا سکے گی۔سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا تھا کہ قیدی کی وہ مدت جو وہ بحق سرکار کاٹ رہا ہو گا اس کے ہر برس کے عوض وہ 18 ہزار ریال ادا کرنے کے بعد رہائی پا سکے گا۔اس کا اطلاق ان قیدیوں پر ہو گا جن کی مادری زبان عربی نہیں ہے اور ان کے خلاف سنگین جرائم ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود نہیں ہو گا اور جیل میں قید کے دوران ان کا چال چلن بہتر رہا ہو گا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر