جگرفیل ہونے کا سبب یہ گولی ہے،پاکستان میں درد کیلئے بے تحاشہ استعمال ہونے والی گولی کو خطرناک قراردیدیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اگر آپ کے سر میں درد ہو یا بخار کی کیفیت ہو تو آپ ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے اسے معمولی سمجھ کر گھر میں موجود گولیوں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ان ہی ادویات میں سب سے زیادہ استعمال میں لائی جانے والی گولی پیرا سیٹا مول ہے جو برس ہابرس سے استعمال میں لائی جارہی ہے۔لیکن اب حالیہ تحقیق میں پیرا سیٹا مول کے بکثرت استعمال کو نقصان دہ قرار دیا گیا ہے ۔ایڈنبرا یونیورسٹی کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق کے بعد اب یہ ایک بات سامنے آئی ہے کہ پیرا سیٹامول کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔کثرت سے پیرا سیٹا مول کھانے سے انسان کے جگر کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کینسر ،یرقان یا کثرت شراب نوشی سے۔سائنسدانوں کے مطابق پوری دنیا میں جگر فیل ہونے کا سب سے بڑا سبب یہی پیراسیٹامول ہے ۔تحقیق میں شامل ایک رکن ڈاکٹر لیونارڈ نیلسن کے مطابق پیرا سیٹامول کے اثرات جانچنے کیلئے چوہوں اور انسانوں ،دونوں پر تجربات کئے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ پیراسیٹامول کھانے سے انسانی جگر قدرتی انداز میں کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ تحقیق سے حاصل ہونیوالے نتائج سے یہ انکشاف ہواکہ ڈاکٹر کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کو پیراسٹامول تجویز کرتے ہیں لیکن درحقیقت یہ دوا ءان مریضوں کے کے لئے آفاقے کا باعث بننے کی بجائے جگر کے مسائل پیدا ہو کرتی ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول جوڑوں کے شدید درد کے لیے ہر مریض کے لئے موثر ثابت نہیں ہوتی اور ادویات کی بجائے جسمانی ورزش جوڑوں کے درد سے بچاو¿ کا زیادہ موثر طریقہ ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر