گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد پر آگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اورلہسن13روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی کلو، دال چنا 1.92 روپے اور ماش کی قیمت میں 2.75 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ دال مسور 1.54 روپے، مونگ 0.68 پیسے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی کی اوسط فی کلو قیمت ایک روپے 75 بڑھ گئی جس کے بعد گھی کی فی کلو اوسط قیمت 400 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2 ہزار 85 روپے 42 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 8 اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، زندہ مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو، انڈے 3 روپے 83 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ 200گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی اور چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے5 پیسے کم ہوئی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر