وزیرِ اعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی اسلام کے خلاف منافرت کی غیر متزلزل مذمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم ٹروڈو دورِ حاضر کے اس فتنے سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اس بر وقت اقدام پر میں عرصے سے بات کرتا رہا ہوں، آئیں ہم مل کر اس خطرے کا مقابلہ کریں۔واضح رہے کہ ایک بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابلِ قبول ہے، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹیز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو ہمیں اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

 



  تازہ ترین   
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر