بلوچستان کے اسپتالوں میں انجیو گرافی و انجیو پلاسٹی کی مشینیں خراب ہیں: چیئرمین YDA

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے اسپتالوں میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی مشینیں خراب ہیں، دوائیں وافر مقدار میں نہیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وائی ڈی اے بلوچستان کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز کے لیے آلات 10 سال سے زیادہ پرانے ہیں، طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے کیتھ لیب غیر فعال ہے، اس صورتِ حال کے باعث ہم گزشتہ 4 ماہ سے ہڑتال پر ہیں۔ڈاکٹر امیرالدین کےقتل پر تشویش، آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر بہار شاہ نے مزید کہا کہ ایسی صورتِ حال نظر نہیں آ رہی کہ مسائل فوری حل ہو جائیں گے، ہم باقی صوبوں کے ڈاکٹرز کے لیول پر آنا چاہتے ہیں۔چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ترجیح میں صحت کا شعبہ شامل نہیں ہے۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر