میرے لیے سدھارتھ یہاں ہی ہے: شہناز گِل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکارہ شہناز گِل بگ باس 15 کے فائنل میں اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو خراج عقیدت پیش کریں گے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے سیزن 15 کے فائنل میں شہناز گِل اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو ایک خصوصی میوزیکل خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اس حوالے سے بھارتی چینل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرومو میں مداحوں کو شہناز گِل کے خراج عقیدت کی پہلی جھلک دکھائی ہے۔گرینڈ فائنل کے پرومو کا آغاز بگ باس کے گھر سے سدھارتھ اور شہناز کے لمحات کے ساتھ ہوتا ہے، دونوں کی ملاقات بگ باس 13 میں ہوئی، جہاں سدھارتھ فاتح تھے۔ ویڈیو میں، شہناز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’پیارے سدھارتھ! میرے لیے تُو ہمیشہ یہاں ہی ہے۔‘اس کے بعد، شہناز اپنی آواز میں ایک گانے پر پرفارم کرتی ہیں جس کے بول آرزو، جدائی اور دوبارہ ملنے سے متعلق ہوتے ہیں۔ویڈیو کا اختتام سدھارتھ کی آواز سے شہناز کے چونکنے کے ساتھ ہوتا ہے جس میں اداکار اُنہیں آواز دیتے ہیں۔واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر