رشی کپور اور نتیو کی آخری سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اپنی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور کے ساتھ گُزاری گئی آخری چھٹیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رشی کپور کی موت کو 11 ماہ مکمل ہونے پر اُن کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رشی کپور اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیویارک میں سیر و تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی کپور کوئی گانا بھی گنگنا رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد خوش بھی نظر آرہی ہے۔نیتو کپور نے اس یادگار ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رشی کو اس دُنیا سے گُزرے 11 ماہ ہونے والے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آج رشی کی یاد میں آپ سب کے ساتھ ہماری آخری سیر و تفریح کے حسین لمحات شیئر کر رہی ہوں جو ہم نے نیویارک میں گُزارے تھے۔‘ نیتو کپور کی ویڈیو دیکھ کر رشی کپور کے مداح اُن کی یاد میں ایک بار پھر جذباتی ہوگئے ہیں جبکہ صرف دو گھنٹے میں اس ویڈیو پر دو لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔دوسری جانب نیتو کپور آج کل اپنی نئی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

xاسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اپنی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور کے ساتھ گُزاری گئی آخری چھٹیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رشی کپور کی موت کو 11 ماہ مکمل ہونے پر اُن کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رشی کپور اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیویارک میں سیر و تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی کپور کوئی گانا بھی گنگنا رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد خوش بھی نظر آرہی ہے۔نیتو کپور نے اس یادگار ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رشی کو اس دُنیا سے گُزرے 11 ماہ ہونے والے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آج رشی کی یاد میں آپ سب کے ساتھ ہماری آخری سیر و تفریح کے حسین لمحات شیئر کر رہی ہوں جو ہم نے نیویارک میں گُزارے تھے۔‘
نیتو کپور کی ویڈیو دیکھ کر رشی کپور کے مداح اُن کی یاد میں ایک بار پھر جذباتی ہوگئے ہیں جبکہ صرف دو گھنٹے میں اس ویڈیو پر دو لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔دوسری جانب نیتو کپور آج کل اپنی نئی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر