روزانہ دس منٹ کی چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی سے عمر میں اضافہ

میری لینڈ(نیشنل ٹائمز): دنیا کی قیمتی دوائی کو چاندی کے ورق میں لپیٹ کر سونے کے چمچے سے بھی کھایا جائے تب بھی اس کی تاثیر ورزش کے سامنے ہیچ ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اگر روزانہ دس منٹ ورزش، جسمانی سرگرمی اور چہل قدمی کی جائے تو اس سے امراض دور رہتے ہیں اور اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی رپورٹ کی بنا پرڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ 40 سے 85 برس کے افراد روزانہ دس منٹ واک کو یقینی بنائیں۔ اگر صرف امریکی اس کے عادی ہوجائیں تو سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔میری لینڈ میں واقع نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں میٹابولک اپی ڈیمیولوجی کے پروفیسرپیڈرو سینٹ مورائس کہتے ہیں کہ اگرجاگنگ کی بجائے تیزقدمی بھی کی جائے تو اس سے ہر رنگ اور نسل کے بزرگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں نے درمیانی عمر سے لے کر بڑھاپے کے 4800 افراد کا جائزہ لیا ہے۔ یہ تمام افراد ایک بڑے حکومتی سروے کا حصہ تھے جو 2003 سے 2006 میں شروع ہوا . سات روز تک تمام شرکا کو جسمانی سرگرمی نوٹ کرنے والے مانیٹر پہنائے گئے۔ پھر 2015 تک اس کا جائزہ لیا گیا اور پورے امریکہ میں اموات کا ڈیٹا بھی دیکھا۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ 10 منٹ کی ورزش سے قبل ازوقت موت کا خطرہ 7 فیصد، 20 منٹ ورزش سے 13 فیصد اور اضافی نصف گھنٹے کی واک یا ورزش سے یہ فائدہ 17 فیصد تک جاپہنچتا ہے۔ اب اگر لوگ صرف 20 منٹ روزانہ ورزش کے لیے نکالتے ہیں تو اس سے سالانہ دو لاکھ سے زائد جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر