ایف ڈی اے سے منظور شدہ، دنیا کا پہلا معالجاتی گیم: اینڈیور آر ایکس

سان فرانسسکو(نیشنل ٹائمز): بچوں میں توجہ کی کمی دورکرنے کے عام مرض ’اے ڈی ایچ ڈی‘ کو دور کرنے والا ایک ویڈیو گیم بنایا گیا ہے جسے ’فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی‘ (ایف ڈی اے) نے منظورکرلیا ہے۔اٹینشن ڈیفی سٹ ہائپرایکٹوو ڈس آرڈر ( اے ڈی ایچ ڈی) کی کیفیت اکثر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔ یہ بچے چین سے نہیں بیٹھتے، پڑھنے یا کام پر توجہ کمزور ہوجاتی ہے، اور مختلف کام نہیں کرپاتے۔ والدین کے لیے بسا اوقات سوہانِ روح بن جاتےہ ہیں۔اب فیس بک کے سابق ایگزیکٹو چمات پالیا پتیا نے آکیلی انٹرایکٹوو کے ساتھ ملکر 2020 میں اینڈیورآر ایکس نامی گیم بنایا تھا جو بچوں میں اس کیفیت کو دور کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ تقریباً ایک ہزار ڈاکٹر نے اس گیم کو مفید پایا اب اسے ایف ڈی اے نے تجارتی پیمانے پر منظور کرلیا ہے۔اس کے بعد بالغان کی اے ڈی ایچ ڈی دور کرنے کے لیے ایک اورگیم کی تیاری جاری ہے۔ اس کے علاوہ آٹزم کے خلاف گیم پر بر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اینڈیور ایکس میں مختلف کارٹون کردار سامنے آتے ہیں جو 8 سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔اس میں ایک کارٹون کردار کے ساتھ بچے کو مراحل پار کرنے ہوتے ہیں۔ اس دوران اسکرین پر تصاویر اور مختلف آوازیں توجہ بٹاتی ہیں لیکن بچہ گیم کھیل کر اگے بڑھتا رہتا ہے۔اس طرح بچے کی توجہ بہتر ہوتی ہے اور اس کا اثر عام زندگی پر بھی دکھائی دیتا ہے۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر